ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی ایک مسجد میں فجر کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کرنے پر بچوں میں کی گئی سائیکل تقسیم

بھٹکل کی ایک مسجد میں فجر کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کرنے پر بچوں میں کی گئی سائیکل تقسیم

Sun, 01 Mar 2020 20:15:10    S.O. News Service

بھٹکل :یکم مارچ(ایس اؤ نیوز) بھٹکل جالی روڈ پر واقع مسجد امام ابو حنیفہ کے  شبینہ مکتب میں زیر تعلیم بچوں  میں مسلسل دو مہینوں تک  فجر کی نماز جماعت کی پابندی کے ساتھ اداکرنے پر اُن کی ہمت افزائی کرنے اوربچوں میں نماز کے لئے ابھارنے اور نمازکے تعلق سے بیداری پیدا کرنے  کے مقصد سے  سائیکل تقسیم کئے گئے۔

اس تعلق سے سنیچرکو منعقدہ پروگرام میں مسجد منتظمین کی طرف سے بتایا گیا کہ شبینہ مکتب کی طرف سے طلبا کی نفسیات کا خیال رکھتےہوئے انہیں   پیش کش کی گئی تھی کہ جو بھی طلبا  دو مہینے تک جماعت کے ساتھ فجر کی نماز اداکریں گے انہیں بطور انعام  سائیکل دیاجائے گا،  جس کے تحت کل 35طلبا نے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا تھا جن  میں سے 12طلبا مسلسل دو مہینوں تک فجر کی نماز جماعت  کی پابندی کے ساتھ ادا کی ۔  انہی 12طلبا کے اعزاز میں یہ جلسہ منعقد کیا گیا اور انہیں سائیکل بطور انعام دی گئی۔

 مسجد امام ابوحنیفہ کے صدر سید عبدالرحمن باطن نے جلسہ کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی اور اعزازی مہمان کے طورپر مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی نے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈائس پر مسجد کے سکریٹری عبدالحکیم مومن اور جلسہ کے کنونیر سید ظفراللہ پیرازدے اور امام مسجد مولانا قیس موجود تھے۔ ا س موقع پر مسجد ھذا کے شبینہ مکتب کے طلبا نے خوبصورت ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔


Share: